اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ امریکی ریاستوں ٹیکساس، فلوریڈا، ایلینوئے، لوئیزیانا، ٹینسی، میشیگن، کینساس، اینڈیانا، مری لینڈ اور پینسیلوانیا میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چھے افراد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے-
امریکا میں رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک مختلف شہروں میں فائرنگ کے تیرہ ہزار ایک سو چون واقعات پیش آچکے ہیں جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین ہزار تین سو چون افراد ہلاک اور چھے ہزار تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں-
امریکی حکومت نے گذشتہ دو برسوں کے دوران کوشش کی ہے کہ وہ عام شہریوں کی جانب سے آزادانہ طریقے سے ہتھیار لے کر چلے جانے پر پابندی کا قانون پاس کرائے لیکن امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون ابھی تک کانگریس سے منظور نہیں کرایا جا سکا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲