31 مارچ 2017 - 15:08
پارچنار دھماکہ؛ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے پاراچنار میں ہوئے دھشتگردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ملک میں آپریشن رد الفساد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ (حیدر آباد)اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے پارچنار میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت آپریشن ردالفساد کے مطابق کالعدم تنظیموں، داعش اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں یہ سانحہ رونما ہوا، واقعہ انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی اور معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007سے اب تک اقتصادی اور راستے کی مشکلات کے باجود ہمیشہ پاراچنار کے شہریوں نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ پارہ چنار کے تمام داخلی راستوں اور شہر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں درجنوں محب وطن شہید ہوئے ہیں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں کے خلاف فل فور کاروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲