29 مارچ 2017 - 14:42
حمص میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی

شام کے صوبہ حمص کے شہر الزہراء میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ حمص کے شہر الزہراء میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بس کو الزہراء علاقہ میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

حمص کے طبی مرکز کے اہلکار کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اجساد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.......

/169