اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے جاری واقعات میں پیر کے روز چھے افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر سنفرڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے، جبکہ ریاست پینسیلوانیہ کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ریاست ایلی نووائے کے شہر شیکاگو اور ریاست ارکنزاس کے شہر جوزنبرو میں بھی فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کیرولائنا کے شہر اینڈرسن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ریاست ویسکانسین کے شہر میڈیسن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔ادھر ریاست الاباما کے شہر توسکامبیا اور ریاست جورجیا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ ریاست میشیگن کے شہر بوئییو اور ریاست اوہیو کے شہر کولمبس میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ ریاست میسی سیپی کے شہر مچیسٹن میں بھی ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲