اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے جمعہ كی رات مشرقی شہر ديرحافر پر مكمل كنٹرول حاصل كر ليا ہے. شامی افواج نے ديرحافر كو داعش دہشت گردوں كے قبضے سے آزاد كرانے كے لئے چند دن پہلے بھرپور آپريشن شروع كيا تھا.
شامی ذرائع كے مطابق فوج نے ديرحافر كے تل السوس جيسے علاقے كو آزاد كرانے كے ساتھ ديگر علاقوں كی جانب پيشقدمی شروع كر دی ہے اور دہشت گرد بڑی تعداد ميں ديرحافر سے فرار كر رہے ہيں.
ديرحافر آپريشن ميں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں.
.......
/169