15 مارچ 2017 - 18:18
پاكستان كا انسداد دہشت گردی كے لیے علاقائی ممالك كے تعاون پر زور

پاكستانی سینیٹ كے چیئرمین نے كہا ہے كہ ان كا ملك دہشت گردی كے خلاف جنگ میں ایشیائی ریاستیں اور پارلیمنٹ خاص طور پر علاقائی ممالك كے ساتھ دہشت گردی كے خلاف باہمی تعاون كا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاكستانی سینیٹ كے چیئرمین نے كہا ہے كہ ان كا ملك دہشت گردی كے خلاف جنگ میں ایشیائی ریاستیں اور پارلیمنٹ خاص طور پر علاقائی ممالك كے ساتھ دہشت گردی كے خلاف باہمی تعاون كا خواہاں ہے.

یہ بات میاں رضا ربانى نے ایشىائى پارلیمنٹ اسمبلى(APA) كى تشكیل پر اسلام آباد میں منعقدہ اے پى اے اجلاس كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصى گفتگو كرتے ہوئے كہى.

انہوں نے كہا كہ پاكستان اندرونى اور بیرونى دہشت گردى اور انتہاپسندى كا شكار رہا ہے.

انہوں نے كہا كہ یہ جنگ ہم نے خود لڑنى ہے مگر ہم چاہتے ہىں كہ علاقائى پارلیمنٹ اور حكومتوں كى جانب سے دہشت گردى اور انتہاپسندى كے خلاف جنگ مىں پاكستان كى مدد كى جائے.

پاكستانى سینیٹ كے چئىرمین نے كہا كہ پاكستان كے علاقائى ممالك كے ساتھ اچھے اور مضبوط دوطرفہ تعلقات موجود ہیں اور امید ہے كہ علاقائى ممالك كے پارلیمان بھى تعلقات كو فروغ دینے میں اہم كردار ادا كرىں گے.

اس موقع پر انہوں نے مزید كہا كہ مجھے یقین ہے كہ بہت جلد ہم اس حوالے سے علاقائى گروہوں كے ساتھ ان مسائل پر بات چیت كرىں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲