12 مارچ 2017 - 12:24
ایران نے جدید ٹینک 'کرار' کو متعارف کرا دیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی جدید اور جنگی ٹیکنالوجی سے تیار کی جانے والی 'کرار' نامی ٹینک کو متعارف کردیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی جدید اور جنگی ٹیکنالوجی سے تیار کی جانے والی 'کرار' نامی ٹینک کو متعارف کردیا.

تفصيلات كے مطابق، كرار ٹينك كي تقريب رونمائي كے موقع پر ايراني وزير دفاع بريگيڈير جنرل 'حسين دہقان' سميت وزارت دفاع دفاعي انڈسٹريز كے اعلي حكام موجود تھے.

ايراني وزير دفاع نے اس موقع پر كہا كہ ملك كي جنگي ضروريات بالخصوص جديد ہتھياروں كي ساز و سازمان كي فراہمي كے لئے ايك موثر حكمت عملي اپنائي ہوئي ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ كرار ٹينك ايراني ماہرين اور دفاعي سائنسدانوں كي جانب سے ڈيزائن اور تعمير كي گئي ہے.

انہوں نے بتايا كہ ايران دفاعي اور عسكري ٹيكنالوجي كے شعبوں ميں قابل قدر ترقي كررہاہے اور يہ ہمارے ملك كے دفاع كے لئے بہت اہم ہے.

ايراني وزير دفاع نے مزيد كہا كہ ہمارے سائنسدان اپني محنت اور لگن سے ملك كي ترقي ميں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ جنگي ٹيكنالوجي كے شعبے ميں ہم اپني پيشرفت جاري ركھيں گے اور اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جائيں گے.

ايراني وزير دفاع نے مزيد كہا كہ ہميں اس بات پر فخر ہے كہ جس سال كو مزاحمتي اقتصادي پاليسي، اقدام و عمل كا نام ديا گيا تھا اس ميں ہم نے ايك اور قومي كاميابي حاصل كي ہے.

كرار ٹينك كي رونمائي كے ساتھ ايران كے مغربي صوبے لرستان ميں اس كي پروڈكشن لائن كا بھي افتتاح كرديا گيا ہے.

كرار ٹينك كو بنانے ميں ايراني مسلح افواج كے ماہرين اور سائنسدانوں كا مركزي كردار ہے.

ياد رہے كہ گزشتہ دنوں ميں بھي اسلامي جمہوريہ ايران نے جديد ٹيكنالوجي سے بنائے گئے صبا-248 نامي ہيلي كاپٹر كو متعارف كرديا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲