10 مارچ 2017 - 17:24
ایران اور مصر کے تعلقات میں بہتری

ایران کے معاملات پر تبصرہ کرنے والے سنئیر مصری تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان موجودہ تعلقات اچھے سمت میں جارہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے معاملات پر تبصرہ کرنے والے سنئیر مصری تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان موجودہ تعلقات اچھے سمت میں جارہے ہیں.

'محمد محسن ابوالنور' جمعہ كے روز لندن سے شائع ہونے والے اخبار 'الزمان' كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ اگر چہ ايران اور مصر كے درميان باضابطہ تعلقات قائم نہيں مگر دونوں ممالك علاقائي معاملات بشمول شام، ليبيا اور دہشتگردي كے خلاف مقابلہ كرنے پر مشتركہ موقف ركھتے ہيں.

انہوں نے بتايا كہ كچھ عرصے پہلے ايك اعلي سطح مصري وفد ايران كا دورہ كيا جس كا مقصد دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون كو فروغ دينا تھا.

مصري تجزيہ كار نے مزيد بتايا كہ اس دورے كے موقع پر ايران نے مصر كو تيل برآمدات كے لئے اپني آمادگي كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ حيرت كي بات ہے كہ سعودي عرب ايران اور مصر كے درميان تعلقات ميں پيشرفت سے ناراض نظر آرہا ہے اور ٹھيك اسي دوران سعودي وزيرخارجہ بغداد كا دورہ كرتے ہيں جبكہ ان كو پتہ ہے كہ تہران اور بغداد اپني خارجہ پاليسي ميں مشتركہ نقطہ نظر ركھتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲