28 فروری 2017 - 19:10
امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا خمیازہ بھگتنا ہو گا: ایڈورڈ کوریگن

ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ایڈورڈ کوریگن‘‘نے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہونے کی امریکی دھمکیوں کا اصل مقصد مذکورہ کونسل پر ٹرمپ کی رائے مسلط کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ایڈورڈ کوریگن‘‘نے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہونے کی امریکی دھمکیوں کا اصل مقصد مذکورہ کونسل پر ٹرمپ کی رائے مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کی دھمکیاں انسانی حقوق کونسل پر ڈونالڈ ٹرمپ کی رائے مسلط کرنے کی کوشش ہے لیکن امریکہ کو اس کا خمیازہ اُٹھانا پڑےگا اوراسے دنیا کو یہ پیغام جائےگا کہ امریکہ قابل اعتماد اورایک ذمہ دار بین الاقوامی پارٹنر نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدانوں کو لگتا ہے کہ وہ انسانی کونسل کو سرنگو ں کرسکتے ہیں تب یہ ایک بے کار ادارے میں تبدیل ہوگا جو انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نےکہاکہ دنیا کی تمام انسانی حقوق تنظیموں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف نارواسلوک پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

موصوف انسانی حقوق وکیل نے کہاکہ تاہم امریکہ اسرائیل کے جرائم پر اپنی  آنکھیں موند رکھی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے انسانی ہیومن رائٹس واچ کے عملے کو مقبوضہ علاقوں میں ویزا فراہم نہ کرنے کے فیصلے کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ صیہونی حکومت نے ان ممالک کیلئے جو انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں ایک بُری مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے بجائے فلسطینیوں کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کا اقدام بہت بڑی غلطی ہوگی اوراسے دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ مزید خراب ہوجائےگی۔

واضح رہےکہ  امریکی حکومت نے اعلان کیاتھاکہ وہ اسرائیل کے تئیں متعصب رویے کی وجہ سے مذکورہ کونسل سے نکلنے پر غور کررہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲