28 فروری 2017 - 07:50
ویانا میں ترک صدر کا استقبال نہیں کیا جائے گا

آسٹریا کے وزير خارجہ نے ترکی کے بنیادی آئين میں ذاتی اور شخصی مفادات کی بنا پراصلاحات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا ویانا میں استقبال نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزير خارجہ نے ترکی کے بنیادی آئين میں ذاتی اور شخصی مفادات کی بنا پراصلاحات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا ویانا میں استقبال نہیں کریں گے۔ آسٹریا کے وزير خارجہ نے کہا کہ اگر ترکی کے صدر اردوغان ترکی کے بنیادی آئین میں اصلاحات کے سلسلے میں تبلیغات کے لئے ویانا کا دورہ کرنا چاہییں گے تو اس کا استقبال نہیں کیا جائے گا اس نے کہا کہ ترک صدر صرف دو طرفہ ملاقات کے لئے یورپ کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن اسے اس دورے میں ترکی کے بنیادی آئین میں اصلاحات کے سلسلے میں تبلیغ کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا کیونکہ ترکی کے بنیادی آئین میں اصلاحات ذاتی اور شخصی مفادات کے لئے کی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169