8 فروری 2017 - 08:00
ترک طیاروں کی عراق کے شمال میں پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں کرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں کرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے پ ک ک کے پانچ ٹھکانوں پر بمباری کر کے انھیں تباہ کردیا ہے۔ ترک حکومت سنی کرد تنظیم پ ک ک کو دہشت گرد سمجھتی ہے۔

.......

/169