اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن اب ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت پالیسی کے لئے دنیائے عرب کے موقف کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے لیکن یہ رسک بھی موجود ہے کہ ایران گزشتہ چالیس سال کے دوران اس وقت سب سے زیادہ طاقتور ہے۔
اخبارنے ٹرمپ کے اس بیان کہ ایران پر ان کی خاص نظر ہے سے متعلق لکھتا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے پتا چلتا ہے کہ وہ اوباما کی پالیسیوں سے دور ہونا چاہتے ہیں اور جوہری معاہدے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی جو بحث ہو رہی ہے اسے متاثر کر رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ علاقے کے بہت سے لوگ یہ پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالات جارج بش کے دور میں پائی جانے والے کشیدگی جیسی ہو گئی ہے ۔
اس رپورٹ میں لکھا گیا کہ موجودہ وقت میں امریکا کو ایک طاقتور ایران کا سامنا ہےاوراس ملک سے سامنا ہے جس نے مسلسل اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲