اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں "اسلام زندہ باد کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ناپاک وجود خود امریکی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے، امریکی صدر کو افغانستان اور عراق میں عبرتناک شکست سے سبق سیکھنا چاہئے، شراب وشباب کی زیادتی سے ٹرمپ کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے، آل سعود کو امریکی پالیسیوں کی حمایت پر شرم آنی چاہیے، بزدل حکمرانوں کو برسراقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) اسلام کی جنگ لڑنے کیلئے تن، من، دھن قربان کر دے گی، عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے پورے ملک میں اسلام زندہ باد کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، یکم مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونیوالی انٹرنیشنل لبیک یارسول اللہ(ص) کانفرنس نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انہوں نے کہا یہود و نصاریٰ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر حواس باختہ ہو چکے ہیں، مسلمان غفلتوں کی وجہ سے پسپائی کا شکار ہیں مگر دنیا پر قیامت تک ریاست مدینہ کا ہی راج رہے گا، مسلمانوں پر مظالم محض مذمتی بیانات سے بند نہیں ہوں گے، غازی ممتاز حسین قادری کا خون حکمرانوں پر قہر بن کر گرے گا، قادیانی نواز پالیسیاں تبدیل نہ کی گئیں تو سخت فیصلے کرنے کیلئے مجبور ہوں گے، ہماری پُرامن پالیسی و حب الوطنی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169