5 فروری 2017 - 09:03
افغانستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران کم سے کم چوبیس داعشی دہشت گرد ہلاک

افغان فوج کی کارروائی میں متعدد طالبان اور داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے مطابق ننگر ہار، کاپیسا، لوگر، غزنی، قندھار، ہرات، قندوز، تخار اور ہلمند میں جاری فوجی آپریشن کے دوران کم سے کم چوبیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ان کارروائیوں میں چوبیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان سے بتایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ہلمند کے شہر سنگین میں انجام پانے والی کارروائی میں طالبان کا ایک کمانڈر احمد شاہ بھی مارا گیا ہے۔

.......

/169