اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں فرانس کے وزير خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نے ایرانی شہریوں کیلیے ویزوں کی تعداد میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔ فرانس کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی فرانس آئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کیلیے ویزوں کی تعداد میں د گنا اضافے پر رواں سال موسم گرما سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ فرانس نے گذشتہ سال ایران کیلیے 41 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکی صدر کی پابندیوں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ذاتی اقدامات بین الاقوامی اورحقوق انسانی کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
.....
/169