22 جنوری 2017 - 20:25
پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مذمتی بیان

پاکستان کے شہر پاراچنار کی سبز منڈی میں شیعہ مسلمانوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنائے جانے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کر کے اس اقدام کو دشمنان اسلام کی طرف سے ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ قرار دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر پاراچنار کی سبز منڈی میں شیعہ مسلمانوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنائے جانے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کر کے اس اقدام کو دشمنان اسلام کی طرف سے ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے تمام پروپیگنڈوں کا اصلی گڑھ امریکہ اور اسرائیل ہیں جو تکفیری مزدوروں کے ذریعے ایسی کاروائیوں کا ارتکاب کرواتے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیانیہ کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا»
پاکستان اور خصوصا پاراچنار میں مظلوم شیعہ مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کس گناہ کے جرم میں ہوا؟
کوئی ایسا دن نہیں کہ پاراچنار کے مظلوم اور غریب شیعہ مسلمان، ملحد وہابیوں کی سفاکیت اور بربریت کا نشانہ نہ بنیں!!!
کون ہے جو یہ نہ جانتا ہو کہ یہ پروپیگنڈے دشمان اسلام کہ جن کے سرکردہ امریکہ، برطانیہ اور ان کی ناجائز اولادیں ہیں کی طرف سے مسلمان نما تکفیری مزدوروں کے ہاتھوں انجام پاتے ہیں۔
یہ وہ شہید ہیں جو دوسروں کے تعصب اور کج فکری کی وجہ سے اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اب اس درمیان عالم اسلام، مغربی میڈیا اور انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی، کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کے مد مقابل خاموشی، اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ آج انسانی حقوق کی تنظمیں بڑی طاقتوں مخصوصا امریکہ کے سیاسی آلہ کار میں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ انہیں عالمی سماج کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
کیا سینکڑوں مسلمانوں کی جانیں جو پاکستان میں حالیہ سالوں ظلم و تشدد کی وجہ سے خاک و خوں میں غلطاں ہوئیں ایک مرتبہ اعتراض کے قابل بھی نہ تھیں؟
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی پاراچنار کے شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے اور اس حرکت کی مذمت کی ہے جو پاکستان کے اسلامی سماج کے اتحاد اور ہمدلی کو پارہ پارہ کرے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان دردناک واقعات کا سدباب کرنے کے لیے اپنی ساری توانائی کا استعمال کرے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ مربوطہ تنظیمیں، اسلامی کانفرنس تنظیم، ناوابستہ تحریک، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل وغیرہ اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ان اقدامات کے مقابلے میں اپنے اندر حرکت پیدا کریں اور ان کے اسباب و علل کی نشاندھی کروا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچوائیں۔
نیز بین الاقوامی میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ ان واقعات و سانحات کی خبروں کو شائع کر کے پاکستان کے مظلوم شیعوں کے آواز کو اقوام عالم کے کانوں تک پہنچائیں اور میڈیا کے اندر اس حوالے سے پائے جانے والے خلاء کو پر کریں۔
والله المنتقم
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی
۲۲ جنوری ۲۰۱۷    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲