21 جنوری 2017 - 08:50
بغداد اور الرمادی میں دو دھماکوں میں 3 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ الرمادی شہر میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ الرمادی شہر میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بغداد کے شمال میں سبغ البور علاقہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 1 شہری ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ادھر الرمادی میں بھی دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169