7 جنوری 2017 - 13:15
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 لاشوں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل 2 کے بیگج ایریا میں پیش آیا تاہم حملہ آوروں کی اس مقام پر اسلحے کے ساتھ موجودگی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

.......

/169