اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی مسلح افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدس شہر سامرا میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا ہے۔
عراقی مسلح افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدس شہر سامرا میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے چوکی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ سامرا میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ سامرا کے مضافات میں ایک کار بم دھماکہ بھی کیا گیا ہے۔
اسکائی نیوز نے خبر دی ہے کہ حملے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق مسلح افراد نے سامرا پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے داعشی دہشت گرد اس قسم کی جان لیوا کارروائیاں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲