2 جنوری 2017 - 08:22
موصل کا الکرامہ علاقہ وہابی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الکرامہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الکرامہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا موصل میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے الکرامہ علاقہ کو آزاد کرالیا ہے۔ عراقی فورسز کے مطابق الکرامہ علاقہ میں آپریشن کے دوران بہت سے داعش دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے الکرامہ کی عمارتوں پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے۔

.......

/169