27 دسمبر 2016 - 19:49
نائیجیریا کے مسلمانوں کا شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ جاری

نائیجیریا کے مسلمانوں نے ایک بار پھر تحریک اسلامی کے رہنما آیۃ اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کی تنظیم تحریک اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آیۃ اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی، جنھیں بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھا جا رہا ہے، ایک عدالتی فیصلہ ہے- نائیجیریا کی تحریک اسلامی نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں اور آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے خلاف بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی گروہوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد آمیز اقدامات بند کئے جانے اور نائیجیریا کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں عام شہریوں کے خلاف انسانیت سوز اقدامات پر عالمی اداروں کی جانب سے توجہ  دیئے جانے کا مطالبہ کیا- یاد رہے کہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے لیکن نائیجیریا کی حکومت، ان کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲