23 دسمبر 2016 - 20:16
ٹرمپ کی مصری صدر السیسی سے ٹیلیفونی رابطہ

مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر السیسی کو فون کرکے ان سے خطے کے سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو مصری صدر السیسی کو فون کرکے خطے کے سیاسی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کے سیاسی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مصری ایوان صدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور السیسی نے فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی امید کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں امن و امان اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲