10 دسمبر 2016 - 14:37
یمنی فون نے ۱۰ سعودی حمایت یافتہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کی جارحانہ حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سعودی حمایت یافتہ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  المیسرہ نیوز کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فوسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تعز شہر کے الجحمیلہ علاقے میں 10 سعودی حمایت یافتہ آلہ کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی فوج نے الطرابیل کے پہاڑوں پر سعودی اتحادیوں کے ایک بڑے حملے کو بھی پسپا کردیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحادی فوج کو سنگین نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ روز جبل الدود کے علاقے میں سعودی اتحادی فوج کے حملے کو پسپا کرکے دسیوں سعودی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر آل سعود کے اتحادی جنگی طیاروں کے حملے روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور اب تک ہزاروں یمنی خاک وخون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز ان حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲