اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بحران شام کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کے ساتھ ہی اہم باہمی مسائل اور یوکرین میں کشیدگی کے پیش نظر اس ملک کی صورت حال کا جائزہ لیا-
شام کا مسئلہ روس اور مغربی ممالک کے درمیان کہ جن میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں، ایک اختلافی مسئلہ ہے اور اس کے سبب ان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں-
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے گذشتہ دو دنوں کے دوران ہیمبرگ میں اپنے امریکی منصب جان کیری سے بھی مذاکرات کے تین دور انجام دیئے- امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کی شام بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے حلب سے جنگجؤوں کے انخلا کے لئے دونوں ملکوں کے فوجی ماہرین کے اجلاس پر اتفاق کیا۔
.......
/169