اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے پاکستانی بحری سیاحوں کی چھوٹی کشتی پر حملہ کرکے جو بارہ پاکستانی سیاحوں کو لے کر یمن کے مخا ساحل کے قریب سے گذر رہی تھی چھے پاکستانی شہریوں کو جاں بحق کردیا -
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے ایک ہی گھر کے ایک شخص کو شہید اور دو کو زخمی کردیا- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں باپ شہید جبکہ اس کے دوبچے شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں -
سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے باقم علاقے پر بھی حملہ کیا جس میں ایک خاتون اور اس کے دوبچے زخمی ہوگئے- دوسری جانب یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے شرقان علاقے میں سعودی عرب کی سات فوجی گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا -
یمنی اسنائپروں نے بھی جیزان کے الکرس علاقے میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کردیا -دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ صنعا کے شہر نھم کے علاقے عبدہ میں سعودی عرب کے اتحادی فو جیوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169