اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں واقع مذکورہ چھاونی مسلح شام مخالفین اورکرد ملیشیا کا مشترکہ اڈہ ہے اور یہاں امریکی فوجی بھی تعینات ہیں۔ شام کے نام نہاد ہیومن رائٹس آبزرویٹری گروپ کے مطابق حسکہ کے نواح میں واقع تل التمر فوجی چھاونی میں پے در پے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے مذکورہ فوجی چھاؤنی کے اسحلہ خانے میں ہوئے جو امریکی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔
مشرقی شام کا کرد آبادی والے شہر حسکہ میں پی وائی کے نامی کرد گروہ کا مسلح گروپ سرگرم ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ کرد گروپ اور شام حکومت کے درمیان رواں سال کے دوران، حسکہ شہر میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس پر شامی حکومت بدستور عمل کر رہی ہے۔
.......
/169