14 نومبر 2016 - 19:21
عراقی فوج کی دھشتگردوں کے مقابلے میں فتوحات خوشی کا باعث: ڈاکٹر لاریجانی

ڈاکٹر علی لاریجانی نے ايران اور عراق كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عراقي فوج كي دہشت گردوں كے خلاف اپني حاليہ شاندار فتوحات خطے اور ہمارے لئے خوشي كا باعث ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس( پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے اسلامی اور عربی ممالک کے درميان تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مقصد کے حصول کیلئے سمجھداری سے برتاؤ کر رہا ہے لیکن خطے میں بعض ممالک کے رویے کا تعمیری ہونا ضروری ہے.

يہ بات 'علي لاريجاني' نے اتوار كے روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے عراق كے سابق نائب صدر 'خضير الخزاعي' كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے ايران اور عراق كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عراقي فوج كي دہشت گردوں كے خلاف اپني حاليہ شاندار فتوحات خطے اور ہمارے لئے خوشي كا باعث ہيں.

ايراني اسپيكر نے كہا كہ عراق ميں مختلف سياسي قوتوں كے اتحاد اور ايك مظبوط پاليسي كے نفاذ كيساتھ مختلف مسائل سميت اقتصادي، سياسي اور سيكورٹي مسائل سے نمٹا جا رہا ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران اس حوالے سے اپني حمايت كا سلسلہ جاري ركھے گا.

عراق كے سابق نائب صدر نے كہا كہ عراقي مسلح افواج اور عراق كي عوامي رضاكار فوج حشد الشعبي نے اس ملك ميں دہشت گردي كے قلع قمع كرنے كے لئے انتھك جنگ كي ہے اور جلد ہي عراق دہشت گردوں سے آزاد ہو گا.

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كي حمايت كو سراہتے ہوئے كہا كہ اسلامي اور عربي ممالك كے تعلقات كو مضبوط كرنے كي ضرورت ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲