اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر سونے کے چار طمغے اور چاندی کے تین طمغے حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ صدیقہ دریائی، شہربانو منصوریان، محسن محمد سیفی اور حمیدرضا قلی پور نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ مریم ہاشمی، عرفان آہنگریان، امیر فضلی نے چاندی کے طمغے حاصل کئے۔ واضح رہے کہ ایران کی قومی ووشو ٹیم کے تمام ارکان فائنل مقابلوں میں شریک ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ووشو کے عالمی مقابلے ہر دوسرے سال منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس سال یہ مقابلے چین کے شین شہر میں منعقد کئے گئے تھے۔ ان مقابلوں میں چین نے دس گولڈ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ فلیپین نے دو سونے کے طمغے، ایک چاندی اور ایک تانبے کا طمغہ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169