4 نومبر 2016 - 13:42
امریکی لڑاکا طیاروں کی موصل کے رہائشی مکانوں پر بمباری

امریکی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی عراق میں موصل کے عوام پر بمباری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنے تازہ ترین حملوں میں شہر موصل کے رہائشی علاقے جربول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے ایک شخص زخمی ہوگیا -

ادھر روس کی اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے کچھ دیر پہلے شہرموصل کے نزدیک واقع الفضیلہ نامی گاؤں پر بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد شہید ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں-

شمالی عراق سے ہی موصولہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کرکوک کے شہرحویجہ کے جوانوں کے ایک گروپ نے جمعرات کو اس شہر میں داعش کے ایک سرغنہ صالح احمد کو ہلاک کردیا ہے-

عراقی فوج اور کرد پیمشرگہ ملیشیا، شہر موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲