1 نومبر 2016 - 15:00
عراقی فوج نے موصل میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر کنٹرول حاصل کر لیا

موصل شہر میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگئی ہے۔

موصل شہر میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت عراقی فورسز کے کنٹرول میں آگئی ہے۔
 ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عراقی فوج نے موصل شہر میں عراقی سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر قبضہ کرلیا ہے۔

عراقی ٹیلی ویژن نے بھی چند گھنٹے پہلے خبر دی تھی کہ عراقی سیکیورٹی فورسز موصل کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں کوکجلی گاؤں  تک پہنچ چکے ہیں۔

عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر عبدالغنی الاسدی نے آج صبح کہا تھا کہ آنے والے گھنٹوں کے دوران موصل شہر کے مضافاتی علاقوں کو آزاد کرالیا جائے گا۔

خبررساں ادارے المیادین نے گزشتہ روز رپورٹ دی تھی کہ عراقی مسلح افواج موصل شہر کے محلہ الکرامہ میں داخل ہوچکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲