31 اکتوبر 2016 - 12:42
واشنگٹن میں فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک اور دو زخمی

واشنگٹن کے نواحی علاقے پرنس جارج میں فائرنگ کے واقعہ میں دو نوجوان ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پرنس جارج کے علاقے میں واقع کیپیٹل ہائٹس نامی ایک رہائشی کمپلکس میں پیش آیا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کس نے کی، تاہم کہا ہے کہ یہ واقعہ فائرنگ کا کوئی اتفاقی حادثہ معلوم نہیں ہوتا۔

کہا جارہا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد شمال مغربی واشنگٹن کے رہنے والے تھے اور ان کی عمریں چودہ اور اٹھارہ برس بتائی جاتی ہیں۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169