اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر ہے، دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، مزید کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کارروائیوں کے بعد اب ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کریں گے، جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169