22 اکتوبر 2016 - 13:08
حلب میں جاری جنگ بندی میں تین روز کی توسیع

شام کے شہر حلب میں جاری جنگ بندی میں تین روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں روس کے مستقل نمائندے الیکسی بوردافکن نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد حالات میں بہتری اور عام شہریوں کے انخلا کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو اور دمشق کی کوششوں سے حلب کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ جنگ بندی خالص انسانی بنیادوں پرعمل میں لائی جا رہی ہے اور اگر دہشت گرد گروہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں تو اس میں مزید توسیع کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔
اس سے پہلے روسی فوج کی آپریشنل کمان کے سربراہ جنرل سرگئی رودوسکوئے نے کہا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع عالمی اداروں کی درخواست پر کی جارہی ہے اور روس نے اب تک اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے گزشتہ سال شامی حکومت کی درخواست پر شام میں اپنے فوجی تعینات کیے تھے جو دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169