21 اکتوبر 2016 - 15:15
ڈنمارک، ایران کیساته شپنگ لائن سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کیلئے پرعزم

میرسک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین میرسک کارگو شپنگ سروس کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے سامان درآمد اور برآمد کروا سکتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈنمارک کی بین الاقوامی میرین ٹرانسپورٹیشن کمپنی میرسک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شپنگ اور سمندری شعبے میں سامان کی نقل و حمل کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

ڈینش میرین کمپنی میرسک نے پانچ سال قبل مغرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد تہران کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیے تهے جسے اب دوبارہ بحالی کیلئے وہ پرعزم ہیں.

میرسک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین میرسک کارگو شپنگ سروس کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران سے سامان درآمد اور برآمد کروا سکتے ہیں.

اس کمپنی کے زیادہ تر صارفین نے ایران کو کاروں اور کهانے کی اشیاء درامد کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲