اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان سرزمین پارٹی یا پی ایس پی کے سربراہ مصطفے کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بقول ان کے متازع گورنر سندھ نے چودہ سال بعد زبان کھولی ہے اور ہم یہی چاہتے تھے-انہوں نے کہاکہ سانحہ بارہ مئی اور بلدیہ ٹاؤن کے واقعے کے ذمہ دارعشرت العباد ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے - مصطفے کمال نے پریس کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد کو چھپنے نہیں دیں گے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے - انہوں نے اپنے خلاف گورنر سندھ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عشرت العباد نے مجھ پرکرپشن اور بیرون ملک پیسے بھیجنے کے الزامات عائد کئے ہیں اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان الزامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور بلدیہ ٹاؤن کے واقعے کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں- مصطفے کمال نے کہا کہ برطانوی شہریت رکھنے والا شخص گذشتہ چودہ سال سے گورنر سندھ جیسے حساس عہدے پر تغینات ہے - واضح رہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں مصطفے کمال پر جب وہ کراچی کے میئر تھے کرپشن کا الزام لگا یا تھا اور کہا تھا کہ سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر لٹکایا جائے گا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲