20 اکتوبر 2016 - 14:08
موصل کے قریبی مزید دو دیہات داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے قریب مزید دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے قریب مزید دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فورسز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے داعش کی چنگل سے مزید  ''ناروان'' اور ''باریمائی'' نامی دو دیہات آزاد کرالیا ہے۔

دوسری طرف ''کرد پیشمرگہ فورسز'' نے موصل کے مشرقی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرکے داعش کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے زمین اور فضا سے باقاعدہ طور پر داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ابتدائی طور پر اسے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲