3 اکتوبر 2016 - 16:16
یمنی فورسز نے سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل داغا

عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودیہ پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودیہ پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ میزائل عسیر میں واقع ظہران میں المنتزہ فوجی اڈے پر فائر کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے فراری اور غیر قانونی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو یمن پر دوبارہ مسلط کرنے کے لئے یمنی عوام کے خلاف خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک ہواروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں، اسکولوں، ہسپتالوں اور مساجد کو بھی تباہ و برباد کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169