اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع "الدرخبیہ" کے علاقے میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اس کے بعض حصوں کو آزاد کرالیا ہے -
دوسری جانب شامی فوج نے دہشت گردوں کو حمص کے بعض علاقوں میں بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے-
شامی فوج نے اسی طرح ریف دمشق کے الغربیہ علاقے میں پیشقدمی کرتے ہوئے اس کے بعض علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فوج نے حلب کے شہر منبج میں داعش کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر بھی قبضہ کرلیا ہے اس گودام سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور میزائل برآمد ہوئے ہیں-
شامی ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ فورس نے رواں سال تیرہ اگست کو اسٹریٹیجک شہر منبج کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا اور چھ ہزار سے زائد عام شہریوں کو جنہیں داعش نے یرغمال بنا رکھا تھا آزاد کرالیا تھا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲