اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مشترکہ اقدام پر اپنے وعدوں کے مطابق عمل جاری ہے۔ آمانو نے فرانسیسی اخبار لومونڈ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر جنوری سے لیکر اب تک عمل جاری ہے اور ایران نے اپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا ہے ۔ آمانو نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں سے بڑھ کر عمل کیا ہے۔
.......
/169