24 ستمبر 2016 - 14:10
داعش امریکہ اوراسرائیل کی انٹیلی جنس آرگنائزیشنزکی پیداوار ہے

ایران کےشہرمازندران کے کربلا ۲۵نامی لشکر کےسابقہ قائم مقام نے کہا ہے کہ داعش امریکہ اورانٹیلی جنس آرگنائزیشنز کی پیداوارہے اوران حالیہ سالوں کے دوران ایک گولی بھی صہیونی حکومت کی جانب نہیں چلائی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہرمازندران کے کربلا۲۵ نامی لشکر کے سابق قائم مقام عین اللہ تبریزی نے ۲۳ستمبر کو شہر میاندورود کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگرام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اورعزت شہداء کے خون کےمرہون منت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ معاشرے کی موجودہ نسل اورجوانوں کو شہداء کے وصیت ناموں کا مطالعہ کرنا چاہیے اورامام خمینی کے فرمان کے مطابق پچاس سال عبادت کی ہے تو اللہ قبول کرے ایک دن شہداء کے وصیت ناموں کا غورسےمطالعہ کریں۔
تبریزی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے مجاہدین دشمن کے مقابلے میں ایک لمحہ کے لیے بھی شک وتردید نہیں رکھتے تھے۔ ایران اورعراق کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو ۲۸سال گزرچکے ہیں لیکن ابھی تک شہداء کی یاد زندہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شام اورلیبیا کے علاوہ تمام عربی ممالک اپنے تیل کے ڈالروں کے ساتھ عراق کے بعثی دشمن کی مدد کررہے تھے۔اسی لیے اسلامی جمہوریہ ایران فقط عراق کے ساتھ جنگ نہیں کررہا تھا بلکہ خطے اوردنیا کے تمام ممالک کے ساتھ جنگ کررہا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہم خطے میں جنگ اورقتل وغارت کا مشاہدہ کررہے ہیں لیکن اسلامی ایران میں امن وامان قائم ہے کیونکہ امام خامنہ ای کے سپاہی سرحدوں سے باہر حرم اہل بیت علیہم السلام اورملک کے دفاع میں مصروف ہیں۔
تبریزی نے مزید کہا ہے کہ تکفیری اورسلفی گروہ حرم اہل بیت علیہم السلام کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اورامریکہ اوراسرائیل کی انٹیلی جنس آرگنائزیشنز نےداعش کو تشکیل دیا ہے اورانہوں نے ان حالیہ سالوں کے دوران غاصب صہیونی حکومت کی جانب ایک گولی بھی نہیں چلائی ہے۔

.......

/169