23 ستمبر 2016 - 16:45
ایران،1+5 کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس/جوہری معاہدے کے نفاذ اور پابندیوں کی صورتحال کا جائزہ

ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کی جائزہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ کمیشن کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور پابندیوں کے خاتمے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کی جائزہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ کمیشن کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور پابندیوں کے خاتمے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا.

نائب ایرانی وزیرخارجہ اور سنئیر جوہری مذاکرت کار 'سید عباس عراقچی' نے گزشتہ روز نیو یارک میں ہونے والے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے مزید کہا کہ اس اجلاس کو پہلی بار منعقد کیا گیا جس میں ایران اور گروپ 1+5 کے وزرائے خارجہ شریک تهے.

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایرانی علاقے اراک میں واقع ایٹمی ری ایکٹر کی جدید تعمیر، بهاری پانی کی فروخت، ایران میں جوہری ایندهن کی پیداوار کے ورکنگ گروپ کی کارکردگی، فردو پلانٹ میں روس کے ساته تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی.

عراقچی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد بینکنگ تعلقات اور بالخصوص یورپ اور امریکہ کے تعطل کی وجہ سے عالمی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ایران کے ساته تعاون سے متعلق مختلف مسائل کا بهی جائزہ لیا گیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز