اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اس سلسلے میں مزید کہا کہ بغداد پوسٹ کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ بغداد کے انسداد دہشت گردی مرکز کے ساتھ روس نے تعاون ختم کر دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد پوسٹ ویب جریدے کے اس دعوے کے برخلاف کہ بغداد کے انسداد دہشت گردی مرکز کو بند کر دیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف روس، ایران، شام اور عراق کا اتحاد ختم ہو گیا ہے، یہ مرکز اور اتحاد بدستور کام کر رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا میں اس جھوٹے دعوے کا بھرپور پروپیگنڈا کرنے کا مقصد دوست ملکوں کو گمراہ کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ماسکو کی شرکت پر سوالیہ نشان لگانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲