16 ستمبر 2016 - 21:34
لندن کے میئر کی ٹرمپ پر تنقید

لندن کے میئر صادق خان نے امریکا کے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے جو امریکا کے دور ے پر ہیں شیکاگو میں کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق ٹرمپ کا بیان قابل قبول نہیں ہے - شیکا گو میں اپنے ایک بیان میں لندن کے میئر نے کہا کہ ٹرمپ کے اس قسم کے بیانات سے دہشت گردوں کو مزید بہانہ مل جاتا ہے - صادق خان اسی سال لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں اور ان دنوں وہ امریکا کے دورے پر ہیں- ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انہیں اپنی روایات اور ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے -اس موقع پر لندن کے میئر نے امریکا کی ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت بھی کردی - ان کا کہنا تھا کہ میں ہیلری کلنٹن کا فین ہوں اور وہ امریکا کے عہدہ صدارت کے لئے سب سے زیادہ تجربہ کار امیدوار ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169