16 ستمبر 2016 - 16:21
برطانیہ دو لاکھ تارکین وطن کو جبری طور پر بے دخل کرے گا

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دو لاکھ تارکین وطن کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے فلورنس میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو اپنے اپنے ملکوں کو واپس بھیج دیا جائےگا۔انہوں نے بحیرہ روم کے راستے لیبیا جانے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو واپسی پر مجبورکرنے اور ان کی اٹلی آمد کی روک تھام کی بھی حمایت کی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک تارکین وطن کے معاملے میں اٹلی کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں تارکین وطن کے معاملے کو یورپ کی مشترکہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں تارکین وطن کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں دو برطانوی بحری جہاز بھی اٹلی کی مدد کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز