16 ستمبر 2016 - 15:54
ایرانی معذور خاتون نے تیراندازی کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ایرانی خاتون معذور کهیلاڑی زاہرہ نعمتی نے اپنی چینی حریف وی چن یان کو 6-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برازیل میں جاری ریو 2016 پیرالمپکس مقابلوں میں ایرانی معذور خاتون کهیلاڑی نے تیراندازی مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا.
ایرانی خاتون معذور کهیلاڑی زاہرہ نعمتی نے اپنی چینی حریف وی چن یان کو 6-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا.
زاہرہ نعمتی کے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد پیرالپمک کے مقابلوں میں ایران کے طلائی تمغوں کی تعداد سات ہوگئی ہے.
عالمی معذور کهیلاڑیوں کے 2016 پیرالمپک مقابلوں کے 15 ویں دور کا آغاز جمعرات سے ہوا جس میں 175ممالک کے نمائندے بالخصوص ایران کا 111 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے.
ریو 2016 پیرالمپک مقابلوں کا اختتام 18 ستمبر کو ہوگا.
سانحہ منی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایرانی کهیل دستے کا نام کاروان منی رکها گیا ہے اور یہ ایرانی دستے کی پیرالمپک مقابلوں میں شرکت کا آٹهواں دور ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز