16 ستمبر 2016 - 13:37
جنوبی کوریا کی ایران سے تیل کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

جنوبی کوریا کی اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ دیکهنے میں آیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کی اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ دیکهنے میں آیا ہے.
جنوبی کوریا کے ادارہ کسٹم نے گزشتہ روز کہا کہ رواں سال کے اگست میں جنوبی کوریا نے ایران سے 11 لاکه بیرل خام تیل درامد کی ہے جبکہ گزشتہ سال اور عالمی پابندیوں کی صورتحال کو مد نظر رکهتے ہوئے کوریا نے ساڑهے پانچ لاکه سے زائد بیرل خاتم یل برامد کی تهی.
جنوبی کوریا کی کمپنیوں نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل برآمدات روکی ہوئی تهی تاہم پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ سلسلہ پهر سے شروع ہوا ہے.
جنوبی کوریا دنیا میں تیل برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز