15 ستمبر 2016 - 09:52
ایران اور میکسیکو کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور میکسیکو نے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میکسیکو سٹی میں اپنی میکسیکن ہم منصب کلوڈیا روئیس ماسیو سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تہران اور میکسیکوسٹی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور میکسیکو کے درمیان باہمی صلاح و مشورے کی غرض سے سیاسی اور پارلیمانی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں ایران اور میکسیکو کے درمیان سیاسی صلاح مشورے کے سمجھوتے پر عملدرآمد کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

.......

/169