11 ستمبر 2016 - 19:23
ایران؛ جنوب مشرقی علاقے میں دھشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ

ایران کی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ملک کے جنوب مشرقی شہر سروان میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کو تہس نہس کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ملک کے جنوب مشرقی شہر سروان میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کو تہس نہس کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈ کوارٹر سے وابستہ یونٹوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران صوبہ سیستان و بلوچستان میں کی جانے والی کارروائی میں دہشت گردوں کی ایک نو رکنی ٹیم کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے والوں میں دہشت گردوں کی ٹیم کا سرغنہ بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق نام نہاد جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ سے ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز