10 ستمبر 2016 - 17:25
ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے: امریکی عہدیدار

تهینک ٹینک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم سوچ رہے تهے جوہری معاہدہ موثر ثابت ہوا ہے اور ایران کی طرح امریکہ بهی اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور جس جس پابندیوں کا نام لیا گیا تها ہم نے ان کا خاتمہ کردیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سنئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 کے ساته طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران اب تک اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے.
یہ بات امریکی دفترخارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے امور ایران مخالف پابندی کی پالیسی 'کرس بیکمایر' نے واشنگٹن میں واقع اٹلانٹک کونسل تهینک ٹینک کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
کرس بیکمایر ان امریکی حکام میں شمار ہوتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں لگانے کے عمل میں براہ راست کردار ادا کرتے رہے ہیں.
تهینک ٹینک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم سوچ رہے تهے جوہری معاہدہ موثر ثابت ہوا ہے اور ایران کی طرح امریکہ بهی اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور جس جس پابندیوں کا نام لیا گیا تها ہم نے ان کا خاتمہ کردیا.
گزشتہ دنوں عالمی جوہری تونائی ادارے (IAEA) نے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے عین مطابق ہے.
عالمی جوہری تونائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے 5 صفحات پر مبنی اپنی رپورٹ کو 35 رکن ممالک کے نمائندوں کو بهجوا دی جس میں کہا گیا ہے کہ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے عین مطابق ہے.
اس رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کا تہران ریسرچ ری ایکٹر سینٹر (TRR) میں آئوڈین اور زینون ریڈیوآئسوٹوپ کی پیداوار یا اس سے متعلق کسی قسم کی ری پروسیسنگ کی کوئی سرگرمیاں نہیں کی جا رہی ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز