8 ستمبر 2016 - 09:51
روس اور امریکی وزرائے خارجہ ایک بار پھر شام کے بارے میں ملاقات کریں گے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کے معاملے پر جمعرات اور جمعہ کو پھر ملاقات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کے معاملے پر جمعرات اور جمعہ کو پھر ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ 8 اور 9 سمتر کو جنیوا میں شام کے بارے میں پھر مذاکرات اور گفتگو کریں گے۔ اس سے قبل چین میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں روس اور امریکہ کے مذاکرات شام کے بارے میں کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے تھے اورشام کے بارے میں دونوں ممالک کے صدور نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

.......

/169